آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کا تحفظ تمام سیاسی جماعتوں کا اولین ایجنڈا ہے: خواجہ آصف
سیالکوٹ (آئی این پی) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کا تحفظ تمام سیاسی جماعتوں کاا ولین ایجنڈا ہے،کسی بھی ماورائے آئین اقدام کے خلاف متحد ہیں، پی ٹی آئی اورتحریک انصاف دھرنوں سے ملک کو غیر مستحکم کررہی ہیں‘ سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اتمام افراد بھی پارلیمنٹ کی حمایت میں متحد ہیں جبکہ صرف دو جماعتیں مارچوں اور دھرنوں کے ذریعے ملک کو غیرمستحکم کر رہی ہیں۔ وہ یہاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سیاسی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے تما م ذرائع کو متحرک کررہی ہے۔ لیکن عمران خان اور طاہر القادری کی ضدموجودہ ڈیڈ لاک کی بڑی وجہ ہے۔ غیر ملکی شخصیات نے دھرنوں کی وجہ سے اپنے دورے منسوخ کردیئے اس سے ملک کے مفادات کونقصان پہنچ رہاہے۔