• news

قابض بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر 3 شہریوں کو دراندازقرارد یکرگرفتارکرلیا

سری نگر(اے این این) قابض فوجیوں نے کنٹرول لائن پرکرناہ کے علاقے میں مبینہ طورپر آزاد کشمیر سے غیر قانونی طورسرحد عبورکرنے والے تین شہریوں کو گرفتارکرلیا جن کی    شناخت فیاص احمد  ، محمد رمضان وانی  اور محمد اشرف لون  کے نام سے ہوئی۔ بعد ازاں فوج نے تینوں افراد کوکرناہ پولیس کے حوالے کر دیا جہاں ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ٹریفک کے دومختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن