پاکستانی سیاسی صورتحال کے پیش نظر سیاستدان احتیاط سے کام لیں: فیصل محمد
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) بین الاقوامی سیاسی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورت حال کے پیش نظر پاکستان کے سیاست دانوں کو موجود ہ صورتحال کے حوالے سے انتہائی احتیاط سے کام لینا ہوگا کیونکہ پاکستان علاقے میں انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے اسے غیرمستحکم کرنا علاقے میں عالمی طاقتوں کو مداخلت کرنے کا جوازفراہم کرسکتا ہے۔