مسئلہ کشمیر کو سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے: شبیر شاہ
سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس جموںوکشمیر کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تناظر میں پاکستان، بھارت اورحقیقی کشمیری قیادت پر مشتمل سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ شبیر احمد شاہ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹریو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر بنیادی طور پرکشمیر یوںکے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 1947ء میںمقبوضہ کشمیر پر فوج کشی کر کے کشمیر یوں کو طاقت کے بل پر غلام بنایا جس کے خلاف کشمیر یوں نے سیاسی جدوجہد شروع کی ۔