• news

انسانی وسائل کی ترقی پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے: ماہرین اقتصادیات

اسلام آباد (اے پی پی) انسانی وسائل کی ترقی پر سرمایہ کاری اقتصادی شرح نمو میں اضافہ کیلئے ضروری ہے۔ انسانی وسائل کے ماہرین ، صنعتکاروں اور اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی میں انسانی وسائل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ انسانی وسائل کی ترقی اور غیر ہنر مند افرادی قوت کو ہنر مند بنانے کیلئے بھاری سرمایہ کاری کرے تاکہ اقتصادی ترقی اور انسانی وسائل میں موجود خلا کو پر کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت عالمی سطح پر اس وقت مقابلہ کرسکتی ہے جب تک اس کو پڑھے لکھے اور ہنر مند افراد دستیاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ہنر مند اور کم پڑھی لکھی افرادی قوت سے اقتصادی ترقی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن