سٹاک مارکیٹیں مندے کا شکار‘ سرمایہ کاری میں 79 ارب سے زائد کمی‘ کے ایس سی 100 انڈیکس میں 352 پوائنٹس کی کمی
کراچی + لاہور (اے پی پی+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 352.41 پوائنٹس کی کمی سے 28519.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 352.41 پوائنٹس کی کمی سے 28519.34 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 257.15 پوائنٹس کی مندی سے 19880.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 246.66 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 603.64 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 308 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 71 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 218 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 8 کروڑ 25 لاکھ 22 ہزار 250 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 3 ارب 98 کروڑ 60 لاکھ 70 ہزار 714 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 67 کھرب 60 ارب 44 کروڑ 6 لاکھ 12 ہزار 959 روپے سے کم ہو کر 66 کھرب 81 ارب 48 کروڑ 15 لاکھ 7 ہزار 422 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 131 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 35 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 59 لاکھ 93 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے مندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر74کمپنیوں کا کاروبارہوا۔7کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔ 13 کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ 54کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 40.48پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 5003.65پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل4لاکھ 39ہزار500حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز4لاکھ97 ہزار200 حصص کا لین دین ہوا تھا۔