• news

’’پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کے معاشی استحکام میں مدد دے سکتے ہیں ‘‘

لاہور  (کامرس رپورٹر)  پاکستان اور سری لنکا کو مل کر ایک دوسرے کے معاشی استحکام کے لیے کام کرنا چاہئے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ اس بات پر اتفاق لاہور چیمبر کے نائب صدر کاشف انور اور سری لنکا کے وزیر زراعت نصیر احمد کے درمیان لاہور چیمبر میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر ہوا۔ لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی اراکین مرغوب شاکر اظہار، رحمت اللہ جاوید، شیخ محمد ایوب اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اویس سعید پراچہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سری لنکا کے وزیر زراعت نے کہا کہ دونوں ممالک کا زرعی شعبے پوٹینشل سے ملامال ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سری لنکا کے تاجر پاکستانی تاجروں کے ساتھ تجارت بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر کاشف انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سری لنکا سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن کے ممبران اور بہترین تعلقات کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سائوتھ ایشیاء میں سری لنکا کا دوسرا بڑا تجارتی حصے دار ہے جبکہ 2005ء میں دونوںممالک نے آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخط بھی کئے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن