سندھ:سوئی سدرن کا آئندہ ہفتے کیلئے گیس کی بندش کا شیڈول جاری
کراچی(این این آئی) سوئی سدرن نے سندھ میں آئندہ ہفتے گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا،،سی این جی اسٹیشنز منگل اورجمعرات کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے بند رہیں گے۔سوئی سدرن گیس نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت آئندہ ہفتے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔ آئندہ ہفتے چھبیس اگست منگل صبح آٹھ بجے سے بدھ صبح آٹھ بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے جبکہ اٹھائیس اگست جمعرات صبح آٹھ بجے سے جمعہ صبح آٹھ بجے تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ سوئی سدرن گیس نے خبردار کیا ہے کہ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے والے فلنگ سٹیشنز کی گیس سپلائی مزید چوبیس گھنٹے کے لئے بند کردی جائے گی۔