مالی سال کے پہلے ماہ میں 91 کروڑ سے زائد پیڑولیم مصنوعات کی درآمد
کراچی (این این آئی) پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران اکانوے کروڑ بارہ لاکھ سات ہزار ڈالر کی پیڑولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔پاکستان بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت جولائی دو ہزار تیرہ کے دوران ایک ارب اٹھائیس کروڑ انہتر لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی پیڑولیم مصنوعات درآمد کی گئیں تھیں۔ اس طرح گزشتہ ماہ پیڑولیم گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر انتیس اعشاریہ پچیس فیصد کی نمایاں کمی ہوئی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر یہ کمی چھتیس اعشاریہ ساٹھ فیصد تک پہنچ گئی کیونکہ جون دو ہزار چودہ میں پیڑولیم گروپ کی درآمدات ایک ارب تینتالیس کروڑ اکہتر لاکھ انتیس ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔