افتخار چودھری کے نوٹس کا جواب عمران کی منظوری کے بغیر داخل ہوا : شیریں مزاری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ این این آئی) پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار چودھری کی ہتک عزت پٹیشن میں عمران خان کا بیان انکی منظوری کے بغیر داخل کیا گیا۔ عمران خان آزادی مارچ میں مصروف تھے، وکیل حامد خان نے وطن واپسی پر بیان ڈرافٹ کیا اور سپریم کورٹ میںداخل کر دیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا آزادی مارچ میں مصروف ہونے کے سبب حامد خان کی اس حوالے سے عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی اور یہ بیان ان کی منظوری کے بغیر جمع کرایا گیا۔ دوسری جانب عمران خان کے وکیل احمد اویس نے کہا ہے افتخار محمد چودھری کے نوٹس کا جواب لانگ مارچ سے پہلے دیا تھا ایسا نہیں کہ افضل خان کے انٹرویو کے بعد ہم نے افتخار محمد چودھری کے نوٹس کا جواب دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے احمد اویس نے کہا نوٹس کا جواب میں نے اور حامد خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی مشاورت سے دیا تھا۔