• news

شاہراہ دستور بند، سپریم کورٹ کے جج صاحبان متبادل راستے سے عدالت پہنچے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جج صاحبان کو عدالت پہنچنے کے لئے گزشتہ روز بھی اپنے روایتی راستے کی بجائے کابینہ ڈویژن کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے دھرنوں کے باعث سپریم کورٹ کے ججز کو اپنا راستہ بدلنا پڑا۔ ججز کالونی سے سپریم کورٹ آنے والے راستے میں گاڑیاں اور مظاہرین موجود ہیں جبکہ شاہراہ کے بیچوں بیچ شامیانے بھی کھڑے ہیں۔ گزشتہ روز دھرنا دینے والی دونوں جماعتوں نے شاہراہ دستور خالی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے حکم بھی جاری کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن