10 ارکان قومی اسمبلی چاہتے ہیں پہلے ارکان خیبر پی کے مستعفی ہوں، گلزار خان کا پھر استعفے سے انکار
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان نے پارٹی کو استعفے دینے سے پھر انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلزار خان کا کہنا ہے نہ پارٹی کو استعفیٰ دیا اور نہ دوں گا۔ اکیلا بھی رہ گیا تو اپنے مؤقف پر قائم رہوں گا۔ مجھ سمیت دس ارکان چاہتے ہیں پہلے خیبر پی کے کے وزرا اور ارکان استعفے دیں۔