• news

طاہر القادری کی ڈیڈ لائن، پنجاب پولیس کی مزید 3 ہزار نفری اسلام آباد بھجوا دی گئی

لاہور (نامہ نگار) ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے انقلاب کی ڈیڈ لائن دینے پر پنجاب پولیس کی مزید 3 ہزار نفری اسلام آباد بھجوا دی گئی۔ طاہر القادری کی جانب سے کفن لہرانے کے بعد حکومت کی جانب سے دھرنے میں شریک افراد کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔لاہور میں ریزرو فورس کے دستوں میں شامل تین ہزار مزید جوان اسلام آباد ڈیوٹیاں سرانجام دینے کیلئے لاہور سے روانہ کردیئے گئے۔ دوسری طرف لاہور میں عوامی تحریک اور ادارہ منہاج القرآن کے ماڈل ٹائون واقع سیکرٹریٹ کے باہر 400 اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن