شوبز میں کام کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے: اداکارہ نیلو
لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ نیلو نے کہا لاہور سے باہر جا کر ڈراموں میں کام کرنے کو جی نہیں چاہتا لیکن شوبز میں کام کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے‘ میں صرف سٹیج نہیں فلموں میں بھی مصروف ہوں۔ سٹےج اداکارہ نےلو نے کہا لاہور کے تھیٹرز میں کام کرنےکا اپنا ہی مزہ ہے اور میں نے کبھی بھی دوسرے شہروں میں خوشی سے جا کر ڈرامہ نہیں کیا لیکن شوبز کی مجبوری ہے جہاں بھی فنکار کو کام ملے وہاں ضرور کرنا چاہئے۔