بے مقصد پراجیکٹس میں توانائیاں صرف کر کے کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی :آفر ین خان
لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ آفرین خان نے کہا ہے کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی جب مجھے کسی اچھے ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گی۔ سٹےج ادکارہ نے کہا کہ ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔ میرے خیال سے آپ کو فلموں کی تعداد کی بجائے اس کے معیار پر توجہ دینی چاہئے۔