فلم انڈسٹری کی بقاء کیلئے سب کو نیک نیتی سے کام کرناہوگا:اداکارہ لیلیٰ
لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ لیلیٰ نے کہا نیک نیتی سے جو بھی کام کیاجائے خدا کی ذات اس کو کامیابی اورکامرانی سے ہمکنار ضرور کرتے ہیں ، موجودہ دور میں شوبز میںجتنا کام ہورہاہے اس میں بہتری کی مزید گنجائش ہے ۔ انہوںنے کہا فلم انڈسٹری کی بقاء اور ترقی کیلئے تمام فنکاروں اورہدایت کاروں کو نیک نیتی سے مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔ہمار سرکٹ چھوٹا ہے ہمیں اپنے وسائل کے مطابق معیاری اور اصلاحی فلمیں بنانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے حالیہ دنوں میں نوجوان ہدایتکاروں نے انتہائی معیاری فلمیں بنائی ہیں جس کو آپ اپنی فیملیز کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں ۔ حالیہ جلسے اوردھرنوں کے حوالے سے لیلیٰ نے کہا دھرنوں کی بجائے اپنے تمام جائز مطالبات کو مل بیٹھ کر حل کرلیا جائے اسی میں سب کی بھلائی ہے اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔