• news

فرگوسن:مائیکل براؤن کیلئے دعائیہ سروس، سیاہ فام نوجوان کو دفنا دیا گیا

 فرگوسن(آن لائن)امریکہ کی ریاست میسوری میں اس سیاہ فام نوجوان کو دفنا دیا گیا ہے جسے ایک سفید فام پولیس افسر نے دو ہفتے پہلے دن دہاڑے گولی مار دی تھی۔ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں سفید فام پولیس اہل کار کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سیاہ فام نوجوان، مائیکل براؤن کی تدفین کی رسم سے قبل مغموم اہل خانہ، شخصیات اور ہمدرد سینٹ لوئی کی ایک کلیسا میں عبادت کے لئے اکٹھے ہوئے، جس میں آنجہانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔سینٹ لوئی کے ’فرینڈلی ٹیمپل مشنری بیپٹسٹ چرچ‘ میں ہونے والی اِس سروس میں قومی سطح کے شہری حقوق کے رہنما، سیاست داں اور فلمی دنیا کی شخصیات نے شرکت کی۔ریورینڈ الشارپٹن، جنھوں نے ’ایولوجی‘ کے کلمات پیش کئے، کہا کہ مائیکل براؤن  کو تشدد کے واقعات سے یاد نہیں کرنا چاہئے لیکن اس سے یہ سبق سیکھنا چاہیئے کہ ملک میں پولیس کے کردار کو کس طرح  بہتر کیا جائے۔بقول اْن کے اس معاملے کا تعلق انصاف سے ہے۔ یہ اچھے طرز عمل کے بارے میں ہے۔ امریکہ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم میں کیا بات غلط ہے۔ ہمارے پاس رقوم ہیں کہ ہم فوج کے ہتھیار پولیس کے حوالے کر سکیں۔ لیکن  ہمارے پاس رقوم نہیں کہ ہم اْن کی تربیت کریں، عام آدمی کی آگہی کو بڑھانے کے لیے پیسے نہیں اور بچوں کو تربیت دینے کے لیے رقوم نہیں ہیں۔شارپٹن نے کہا کہ پولیس کے فرائض کی انجام دہی کا معاملہ کوتاہ نظری سے نہیں چلایا جاسکتا۔

ای پیپر-دی نیشن