• news

ترکی میں ایرانی جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

انقرہ(آن لائن)ترک حکام نے ملک میں ایران کے لیے 'جاسوسی' کرنے والے ایک گروہ کا سراغ لگایا ہے۔ یہ گروہ ترکی کے ایئر ڈیفنس سسٹم اور کئی دوسرے حساس منصوبوں کے بارے میں معلومات جمع کرکے انہیں ایران کو فراہم کر رہا ہے۔اخبار "ڈو ڈے زمان" کی رپورٹ کے مطابق ملک میں"توحید۔ سلام" کے نام سے سرگرم اس گروپ کے کئی ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایرانی جاسوسی کوراسیک کے مقام پر شمالی اوقیانوس کی تنظیم"نیٹو" کے نصب کردہ خصوصی راڈارز کے بارے میں بھی خفیہ معلومات جمع کرتا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن