• news

یورپی یونین کی بچت سیاست جاری رہے گی: جرمن چانسلر

میڈرڈ (آن لائن) جرمنی نے واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ سپین کے ساتھ مل کر یورپی یونین کی بچت کی سیاست پر عمل پیرا رہیگا حالانکہ اسی حوالے سے فرانسیسی حکومت کی اقتصادی پالیسی ملکی سطح پر سیاسی بحران کا باعث بن گئی ہے۔ جرمن چانسلر ا نجیلا مرکل نے سپین کے اپنے ایک دورے کے دوران ہسپانوی وزیر اعظم ماریانو راخوئے کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈرڈ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ سپین درست سمت میں آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن