دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو 900ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا: مشاہداللہ
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین کے حال پر رحم کریں اور انہیں گھروں میں جانے دیا جائے ۔ خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا قطعاً درست نہیں۔ دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 900ارب روپے کے خطیر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔