• news

دنیا کی معدوم ہوتی نایاب بطخ کیلئے نئی جھیل تلاش کرلی گئی

مڈغاسکر (بی بی سی اردو) مڈغاسکر کی باسی سربطخ دنیا کا نایاب ترین پرندہ ہے، ایک نئی تحقیق کے مطابق اسکے 96 فیصد جوڑے دو سے تین ہفتے کی عمر میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ٹی کے مطابق اس نسل کے صرف 25 پرندے باقی بچے ہیں۔ اگر اس کی افزائش کیلئے نیا علاقہ نہ ڈھونڈا گیا تو اس کی نسل معدوم ہوجائیگی۔ ادارے کے ڈاکٹر نے بتایا کہ حال ہی میں سربطخ کیلئے ایک جھیل ڈھونڈی گئی ہے جو ان کی نسل کی افزائش کیلئے معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن