• news

اپنے اوپر جھوٹی ایف آئی آر کیلئے تیار ہیں، طاہر القادری معصوم لوگوں کو آزاد کردیں: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم اپنے آپ پر جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کرنے کو تیار ہیں، ہماری شرط ہے کہ طاہر القادری معصوم لوگوں اور یرغمال بچوں اور عورتوں کو آزاد کردیں۔ طاہر القادری مظلوم انسانوں کو تصادم پر آمادہ نہ کریں، حکومتی وفد نے وزیراعظم اور وزراء پر ایف آئی آر درج کرانے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ واحد شرط دھرنے پر موجود بے بس انسانوں کی گھروں کو واپسی تھی۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ طاہر القادری دھرنا ختم کردیں ہم مقدمہ درج کر لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن