• news

نواز شریف کے سیاسی رابطے تیز

اسلام آباد (ثناء نیوز) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سیاسی رابطے  تیز کر دیئے ہیں انتہائی  ہشاش بشاش  ہیں۔  بدھ کو قومی اسمبلی  آئے تو  اراکین نے پورے جوش و خروش  سے ان کا استقبال کیا ۔ گزشتہ  روز وزیر اعظم  دو دن کے بعد ایوان  میں آئے تھے گزشتہ دو اجلاسوں میں  شریک نہیں ہو سکے تھے ۔ بدھ کو ایوان میں آئے تو  انتہائی  پرسکون  و مطمئن  دکھائی دیئے۔ مختلف ارکان سے ملے موجودہ  صورت حال  کے حوالے  سے اب تک کے سیاسی فیصلوں سے مطمئن تھے۔

ای پیپر-دی نیشن