امید ہے آج طاہر القادری کے خطاب سے پہلے مسئلہ حل ہوجائیگا: وکیل منہاج القرآن
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) طاہر القادری کے وکیل نے تھانہ فیصل ٹائون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ آج طاہر القادری کے خطاب سے پہلے مسئلہ کسی نہ کسی طرح حل ہوجائیگا۔ مذاکرات کی ناکامی کے باوجود جو قانونی چارہ جوئی چل رہی تھی وہی کریں گے۔ میں کوشش کروں گا کہ جن کے ساتھ ظلم ہوا، انہیں انصاف دلاسکوں۔ مسلم لیگ کے کارکنوں کی طرف سے ہراساں کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں کوئی کارروائی نہیں کروں گا۔