• news

پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی نے پشاور ہائیکورٹ بار سے تجاویز طلب کر لیں

پشاور (آئی این پی) پارلیمنٹ کی اصلاحاتی کمیٹی نے پشاور ہائیکورٹ بار سے انتخابی اصلاحات کے لئے تجاویز طلب کر لیں۔ پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر عیسیٰ خان ایڈووکیٹ کو کمیٹی کی طرف سے خط بھیجا گیا جس پر انہوں نے سینئر وکلاء پر مشتمل چار رکنی کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی میں عبدالطیف آفریدی ٗ عبدالصمد بنوں ٗ بیرسٹر ظہور اور میاں محب اللہ کاکاخیل شامل ہیں۔ کمیٹی اپنی تجاویز مرتب کرکے پشاور ہائیکورٹ بار کو دیگی جو بعد میں وفاقی حکومت کو بھیجی جائینگی۔
اصلاحاتی کمیٹی/ تجاویز

ای پیپر-دی نیشن