تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر مشاورت مکمل
اسلام آباد (ثناء نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں پر مشاورت مکمل کر لی ہے ۔اٹارنی جنرل اور وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف بھی شریک مشاورت رہے۔ سپیکر نے استعفوں کے معاملے پر متعلقہ سرکاری عہدیداروں سے رائے لینے کے بعد بعض اہم آئینی و قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی ہے۔ سپیکر کوشش کر رہے ہیں کہ قومی اسمبلی کی ملک کی سیاسی صورتحال پر جاری سیشن کی خوش اسلوبی سے تکمیل کے بعد استعفوں کے معاملے کو نمٹانا چاہتے ہیٍں۔
استعفے/مشاورت