• news

وزراء دفتری اوقات میں سرکاری امور نمٹا کر دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد جایا کریں، پرویز خٹک کی ہدایت

پشاور (این این آئی) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تما م صوبائی وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری اوقات میں روزانہ کی بنیاد پر دفاتر جائیں اور دن کے اوقات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے صوبے میں رہیں جبکہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں سہ پہر کو شریک ہوںکیونکہ دن رات دھرنے میں شرکت کی وجہ سے صوبے کے سرکاری امور متاثر ہوتے ہیں اس لئے وہ سرکاری اوقات کار میں اپنے دفاتر میں سرکاری امور نمٹانے کے بعد اسلام آباد آئیں اورآزادی مارچ میں شریک ہوں۔ انہوں نے اس بات کا نوٹس لیاکہ خیبر پی کے کے سول سیکرٹریٹ اور منسٹرز بلاک میں موجود صوبائی وزراء کے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کی وجہ سے دفاتر ویران پڑے ہیں جس کے بعد صوبائی وزراء مشیروں اور معاونین نے اپنے دفاتر میں سرکاری امور نمٹا کر دھرنے میں شریک ہونے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔                                                         
پرویز خٹک

ای پیپر-دی نیشن