• news

چینی حکومت کا پاک چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن دوبارہ بحال کرنے کا عندیہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت چین کی طرف سے پاک چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کو دوبارہ فعال کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں چین کے اہم سفارتکار اور اقوام متحدہ کے سابق انڈر سیکرٹری جنرل شائو زوکین نے بیجنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور پاک چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کو دوبارہ فعال اور مزید متحرک کرنے کیلئے شہباز شریف سے تعاون کی درخواست کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کو دوبارہ فعال اور مزید متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب اس ضمن میں جو کچھ بھی ہو سکا کریں گی۔
عندیہ

ای پیپر-دی نیشن