قراقرم ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، دو بوگیاں جل گئیں، مسافروں نے کود کر جانیں بچائیں
بہاولپور (آئی این پی)کراچی سے لاہور جانیوالی قراقرم ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑ ک اٹھی۔ 41 اپ قراقرم ایکسپریس کلانچوالہ سٹیشن پہنچی تواچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر مسافروں نے زنجیریں کھینچ کر ٹرین کو رکوایا اور کود کر جانیں بچائیں۔