چناب نگر میں دوشیزہ، فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی، 2 کو اغواء کر لیا
چناب نگر+ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) چناب نگر میں دوشیزہ، فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی، دو خواتین کو اغواء کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں اوباش نے ساتھیوں سے مل دوشیزہ کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ منصور نے اپنے ساتھیوں حاجی، نوشیر، حیات بی بی، فتح بی بی اور دو نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر نسرین بی بی کو گھر سے گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر منصور احمد اسکو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ نسرین بی بی اغواء کاروں کے چنگل سے فرار ہو کر گھر آگئی اور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا اور یہ بھی بتایا ملزمان نے خالی کاغذات پر انگوٹھے بھی لگوائے ہیں۔ پولیس نے میڈیکل لیگل کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مختلف واقعات میں دو خواتین کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا جبکہ ایک خاتون سے مسلح افراد کی زیادتی۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے حسن پورہ کے طارق محمود کی بیٹی سونیا کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ تھانہ ویمن پولیس کو ماڈل ٹاؤن کی رہائشی شکیلہ بی بی نے بتایا تنویر وغیرہ نے مجھے اغوا کر کے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پیپلزکالونی کے علاقے ریلوے کالونی کے رضوان کی اہلیہ مدیحہ کو نامعلوم کار سوار اغوا کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شاہ کوٹ کے نواحی گاؤں میں بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔