• news

نواز شریف کی سیاسی بحران کے بعد قومی اسمبلی میں پانچویں بار شرکت نثار کی غیر حاضری پر چہ میگوئیاں

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف کی سیاسی بحران کے بعد بدھ کورواں اجلاس میں پانچویں بار شرکت، وزیر داخلہ چودھری نثار اس بار بھی ساتھ نہ تھے‘ ایوان میں ایک بار پھر وزیر داخلہ کی پراسرار غیر حاضری پر چہ میگوئیاں ہوتی رہیں۔ ایوان میں وزیراعظم کے ساتھ چودھری نثار کی نشست پر پہلے وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر اور بعد ازاں وفاقی وزیر سینیٹر عباس آفریدی بیٹھے رہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود نہ تھے تاہم پچھلی نشستوں پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید براجمان تھے۔
پانچویں بار شرکت

ای پیپر-دی نیشن