• news

سال گزر گیا، سی آئی اے سنبل زیادتی کیس کے ملزمان پکڑنے میں ناکام

لاہور (میاں علی افضل سے) سی آئی اے ننھی سنبل زیادتی کیس سمیت 576 کیسوں کی کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی تفتیش مکمل نہیں کر سکی۔ زیر تفتیش کیسوں میں ہائی پروفائل قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی مزاحمت پر قتل و دیگر کیس شامل ہیں۔ سی آئی اے کی سست روی و نااہلی اور ملزمان کی عدم گرفتاری کی وجہ سے سینکڑوں شہری تھانوں کے چکر لگا کر خوار ہونے پر مجبور اور شدید مایوسی کا شکار ہیں ان کیسوں کی تفتیش کے دوران سی آئی اے اصل ملزمان کی گرفتاری کی بجائے سینکڑوں معصوم شہریوں کو شک کی بناء پر تشدد کا نشانہ بناتی رہی، سینکڑوں افراد کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا جبکہ ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لینے کے باوجود سنبل زیادتی کیس کے ملزمان کا تقریباً ایک سال گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا، ناقص تفتیش پر سی آئی اے کے کسی ایک اہلکار اور آفیسر کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی، ننھی5سالہ سنبل کو ستمبر 2013ء کو  نامعلوم ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گنگارام ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بعد بھی ملزمان تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔ سی آئی اے نے 2014ء میں مجموعی طور پر 17پولیس مقابلے کئے جن میں 37ملزمان کو ہلاک کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متعدد ملزمان کو حراست میں لیکر جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا سی آئی اے نے 2014ء کے پہلے  ساڑھے7ماہ میںصرف 18جواریوں کو گرفتار کیا۔ سی آئی اے کی جانب سے مجموعی طور پر 11ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کی گئی جن میں صرف9بوتل شراب ،5کلو 150گرام چرس اور 900گرام افیون شامل ہے۔
ناکام  

ای پیپر-دی نیشن