سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکن کے حوالے سے دائر درخواست پر تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا
کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن صغیر احمد کی گمشدگی کے حوالے سے دائر درخواست پر ایس ایس پی ایسٹ سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس سید محمد فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار خورشید جہاں کے وکیل علی حسنین بخاری نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکن صغیر محمود کو رینجرز نے کورنگی سے گرفتار کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔