سعودی عر ب: ہسپتا ل کے نزدیک گیس دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
مدینہ منورہ (آن لائن) سعودی عرب کے صوبہ مدینہ میں نیشنل گارڈ ہسپتال کے نزدیک پٹرولیم گیس کے ٹینک میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈ ہسپتال کے نزدیک واقع پٹرولیم گیس میں دھماکہ مرمت کے کام کے دوران ہوا جس کے بعد اس کے آس پاس آگ لگ گئی۔تاہم اس آگ سے ہسپتال کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔