مقبوضہ کشمیر: ریاستی دہشتگردی میں 2 نوجوان شہید: لولاب میں جھڑپ‘ بھارتی فوجی ہلاک‘ 2 زخمی
سرینگر (نیوزایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی ضلع کپواڑہ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ادھر حریت رہنما علی گیلانی نے جنوبی کشمیرمیں مسلسل چھاپوں اورگرفتاری کی شدید مذمت اسیران کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو کیرن اور کلاروس میںجاری تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ضلع کے علاقے لولاب میں مجاہدین اوربھارتی فوجیوں کے درمیان شدیدجھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ میر واعظ عمرفاروق نے اسلام آبادکے ٹاؤن ہال میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ مسئلہ کشمیر پاکستان اوربھارت کے درمیان کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ لاکھوں کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔