• news

دولت اسلامیہ جنگی جرائم میں ملوث ہے‘ شامی حکومت نے 8 مقامات پر کیمیائی ہتھیار استعمال کئے: اقوام متحدہ

نیویارک (بی بی سی + این این آئی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دولتِ اسلامیہ نے شام میں ’بڑے پیمانے پر مظالم‘ کا ارتکاب کیا ہے جن میں بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کرنا بھی شامل ہے۔ شامی حکومت پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 8مختلف مواقع پر مغربی شام میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔اقوام متحدہ نے اپنے ان الزامات کا اظہار اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کیا ہے جس کا مقصد اس سال جنوری اور جولائی کے درمیانی عرصے میں شام میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کا جائزہ لینا تھا۔اقوام متحدہ کے بقول دولتِ اسلامیہ کے جنگجو شمالی شام کی آبادیوں میں سرِ عام لوگوں کو قتل کر کے، کوڑے مار کر یا ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ کر آبادیوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔کئی بار لوگوں کو شہریوں کے سامنے سرِعام قتل کیا ہے جسے بچوں کو بھی دیکھنے پر مجبور کیا گیا اور نعشیں لٹکا دیں۔صدر بشارالاسد کی حکومت کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس نے اس سال اپریل اور مئی میں آٹھ مخلتف مواقع پر زہریلی کلورین گیس کا مبینہ استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ شامی فضائیہ نے بیرل بموں کا بھی استعمال کیا اور یہ عام آبادیوں پر گرائے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن