• news

بھارتی آبی جارحیت کے ناپاک منصوبے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے: برجیس طاہر

شاہ کوٹ (نامہ نگار )  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی آبی جارحیت کے ناپاک منصوبے پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔ پاکستان اپنے حصے کے پانی کے ایک ایک قطرے کے لیے لڑے گا۔  عالمی ثالثی عدالت  سمیت کئی آپشن کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نامہ نگار نوائے وقت سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کے تحت جن پانیوں پر بھارت نے پاکستانی حق کو تسلیم کیا ہے اس کا بھارت کو احترام کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن