• news

’’بی بی ہم شرمندہ ہیں‘‘: بلاول کا آرمی چیف کے ثالث، ضامن بننے پر تبصرہ

اسلام آباد (آئی این پی) موجودہ سیاسی صورتحال پر  سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے بی بی ہم شرمندہ ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے ٹویٹر پر کہا تھا مجھے سمجھ نہیں آ رہا استعفوں سے کیسے انصاف ملے گا، سانحہ ماڈل ٹائون اور انتخابی دھاندلی  کے ذمہ داروں کو ہجوم نے نہیں عدالتوں نے سزا دینی ہے۔ انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹائون اور دھاندلی کے منصوبہ سازوں کو ہجوم کے بجائے عدالتوں کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے اور ان کو اس طریقے سے سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا میں نہیں سمجھتا کسی کے استعفے سے انصاف ملے گا۔ دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹائون کے ملزمان کو عدالت سے سزا ملنی چاہئے، دھرنوں سے نہیں۔
بلاول

ای پیپر-دی نیشن