• news

میں نے پاکستان بنتے دیکھا

 مقصود حسین مصطفی آباد دھرم پورہ لاہور
مکرمی! جب پاکستان بنا تھا اس وقت میری عمر 5 یا 6سال تھی۔ مجھے چیدہ چیدہ باتیں یاد ہیں۔ پاکستان قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں وجود میں آیاتھا اس وقت ہر ایک کی زبان پر ایک ہی نعرہ تھالے کے رہیں گے پاکستان جب ہندوستان کے لوگوں کو علم ہوگیا کہ پاکستان بن رہا ہے توہندوئوں اور سکھوںنے ملک میں ہنگامے شروع کردیئے۔ قتل و غارت شروع کردی بہت سارے لوگ قتل کر دیئے گئے ہمیں اس ملک پاکستان کی بڑی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔ بچیوں کو بے آبرو کیاگیا۔ حاملہ عورتوں کے پیٹ چاک کردیئے گئے۔ نوجوان لڑکوں کو ذبح کیا گیا۔ جواں سالہ عورتوں کو اٹھا کرلے جاتے تھے اور پھر ان کی عزت لوٹ لی جاتی تھی۔ 14اگست 1947کو پاکستان بنا۔اس دن پوری قوم خوشی سے سرشار تھی۔ مجھے یہ بھی علم ہے پاکستان بننے سے پہلے انگریز حکو مت نے ڈوگرا آرمی کو ہر گائوں ہر شہر اور ہر قصبے میں بھیجا تھا۔ یہ اس لئے کہ لوگوں کا حال و اسباب کا جائزہ لیتا تھا۔ یہ چند حروف میری چھوٹی عمر کی یاداشت ہیں جو میں نے تحریر کی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن