• news

افغانستان میں ووٹوں کی جانچ10 ستمبر تک مکمل ہو گی: اقوام متحدہ

کابل (اے ایف  پی) اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا  افغانستان میںصدارتی الیکشن کے سلسلہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی پڑتال کا کام10 ستمبر تک مکمل ہو گا پھر نیا صدر عہدہ سبنھال  لے گا۔ اس اعلان پر بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ قابل اعتماد آڈٹ اور جانچ کیلئے وقت درکار ہوتا ہے۔  امریکی دبائو کے باوجود افغان حکام بروقت 2 ستمبر تک شیڈول کے مطابق ووٹوں کی جانچ کا کام مکمل نہیں کر سکیں گے۔ نیٹو کے آئندہ ہفتے اجلاس سے پہلے نیا صدر آنا ممکن نہیں۔ ادھر صدر کرزئی نے سامان باندھ لیا وہ جلد صدارتی محل چھوڑ دیں گے۔ یہ بات انکے ترجمان نے بتائی۔

ای پیپر-دی نیشن