عراق: داعش نے خواتین کا الحنساء بریگیڈ تشکیل دیدیا
بغداد(آن لائن)دولت الاسلامیہ یا ’آئی ایس آئی ایس کے شدت پسندوں کی طرف سے شام خواتین کی جسمانی جامہ تلاشی لینے سے قاصر ہیں ، داعش نے اس کا مداوا ایسے کیا کہ خواتین کا الحنساء بریگیڈ تشکیل دے دیا ہے۔ اس پولیس فورس کا مقصد خواتین کو دولت الاسلامیہ کی طرف سے نافذ شریعہ کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق الحنساء تنظیم کی رکن خواتین ٹولیوں کی صورت میں کام کرینگی جو مسلح ہوں گی وہ کسی بھی خاتون کو روک کر بغیر محرم کے گھومنے پھرنے سے متعلق پوچھ گچھ کرینگی۔