بوکوحرام سے نمٹنے کیلئے ہمارے پاس وسائل ناکافی ہیں: نائیجرین فوج
ابوجا (این این آئی) نائجیریا کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس بوکوحرام سے نمٹنے کے لیے ناکافی وسائل ہیں ، میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں نائیجیریاکی فوج نے کہاکہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے پاس جدیداسلحہ ہے ،جبکہ فوج کو نقل و حمل میں بھی مشکلات درپیش ہیں، ساز وسامان اور افرادی قوت کی قلت کے علاوہ اشیا کی ترسیل بھی اِن کے لیے ایک مسئلہ ہے۔ فوج کو بوکو حرام کا مقابلہ صرف نائجیریا میں ہی نہیں کرنا بلکہ کیمرون اور نائجر میں بھی دہشت گردوں کوشکست دینا ہے اور ابھی تک انہیں اس کی اجازت نہیں ملی۔بیان کے مطابق بوکو حرام کے خلاف نائجیریا کی فوج نے باقاعدہ طور پر آپریشن اب شروع کیا ہے اور اب اس کے ایک روایتی جنگ میں تبدیل ہونے کے امکان بڑھ گئے ہیں۔