عراقی کردوں کیلئے جرمن ہتھیارو ں کی فرا ہمی کا فیصلہ اتوار کو کیا جا ئے گا
پراگ(آن لائن)جرمن حکومت یہ فیصلہ اتوار کے روز کرے گی کہ اسلامک سٹیٹ کے جنگجوؤں کے خلاف عراقی کردوں کو برلن کی طرف سے دیئے جانے والے ہتھیار کس طرح کے ہوں گے۔ وفاقی جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر نے کہا کہ ہتھیار اس لئے مہیا کئے جائیں گے کہ اسلامک سٹیٹ کے جنگجوؤں کو علاقے پر قبضہ کرنے سے روکا جا سکے۔