کرپشن کیس: لاہور فرار پاکستانی نژاد امریکی شہری کی واپسی شاید نہ ہو، غیرحاضری میں سزا سنا دی جائے: امریکی اٹارنی
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ سے پاکستان فرار ہونیوالے پاکستانی نژاد امریکی عامر احمد کے وکیل استغاثہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عامر کے پاکستان سے واپس امریکہ آنے کے حوالے سے شکوک ہیں لہٰذا اسے کرپشن کے الزامات پر سزا دی جائے۔ عامر شکاگو کے سابق میئر کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔ 39 سالہ عامر احمد کو 28 اپریل کو لاہور سے حراست میں لیا گیا تھا، اسکے پاس میکسیکو کا نقلی پاسپورٹ، جعلی پاکستانی برتھ سرٹیفکیٹ، جعلی پاکستانی ویزا اور ایک لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر بھی موجود تھے۔ اس سے پہلے عامر احمد کو شکاگو میں رشوت لینے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی اٹارنی ڈوگلس سکوائرز نے عامر احمد کی غیرحاضری میں اسے سزا سنانے کی درخواست کی۔ انہیں 15 سال قید اور 5 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
امریکی پراسیکیوٹر