• news

’’حالت جنگ میں نماز قضا کی جا سکتی ہے‘‘ خورشید شاہ کا سپیکر کو جواب ارکان بروقت نماز جمعہ ادا نہ کر سکے دوبارہ جماعت کرائی گئی

اسلام آباد (آئی این پی) خورشید شاہ کی حکومت کے فوج سے مدد مانگنے کے تناظر میں جمعہ کو ایوان میں جوشیلے خطاب کے باعث وزیراعظم سمیت اراکین قومی اسمبلی، صحافی اور ملازمین پارلیمنٹ کی مسجد میں مقررہ وقت پر ہونے والی نماز جمعہ ادا نہ کر سکے‘ سپیکر نے بار بار خورشید شاہ کی توجہ دلائی تو انہوں نے کہا کہ حالت جنگ میں نماز قضا کی جا سکتی ہے‘  پارلیمنٹ  کی  مسجد میں پہلی بار جمعہ کی دو نمازیں ادا کی گئیں۔ نماز جمعہ کے عین وقت قائد حزب اختلاف  سید خورشید شاہ  نے اپنی تقریر شروع  کردی، ان کی تقریر ابھی جاری ہی تھی کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے انہیں ٹوک کر کہا کہ نماز کا وقت ہوگیا ہے جس پر جوش خطابت میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ حالت  جنگ میں نماز قضا کی جاسکتی ہے اور اب جمہوریت کے تحفظ کی جنگ جاری ہے۔
نماز قضا

ای پیپر-دی نیشن