• news

سانحہ ماڈل ٹائون کیس کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سانحہ ماڈل ٹائون کیس کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا، عبوری چالان سانحہ کی پہلی ایف آئی آر کے تحت گرفتار چار پولیس اہلکاروں کی حد تک مرتب کیا گیا ہے۔ جن میں سابق ایس ایچ او سبزہ زار انسپکٹر شیخ عامر سلیم، ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر حافظ اطہر محمود اور دو ایلیٹ کمانڈو نوید اور خرم رفیق شامل ہیں۔ عبوری چالان میں استغاثہ کے 62گواہوں کی فہرست دی گئی ہے۔ استغاثہ برانچ کا نوٹ بھی منسلک ہے جس میں پولیس کے مرتب کردہ چالان پر بعض اعتراضات شامل ہیں۔
عبوری چالان

ای پیپر-دی نیشن