پارٹی سے نکالنا ہے تو نکال دیں استعفیٰ نہیں دونگا، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان نے کہا ہے کہ استعفوں سے انکار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں۔ پارٹی سے نکالنے کی دھمکی جمہوری طریقہ نہیں۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی ہو تو پہلے نوٹس دیا جاتا ہے۔ عمران خان پارٹی سے نکالنا چاہتے ہیں تو نکال دیں، استعفیٰ نہیں دوں گا۔