عمران اور طاہر القادری آرمی چیف سے ملاقات کے بارے میں غلط فہمی پیدا کررہے ہیں: پرویز رشید
لاہور (آئی این پی) جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے وزیر اطلاعات پرویز رشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے وزارت داخلہ کو ملنے کاپیغام آیاجس پر ہم نے اجازت دے دی۔ ان کاکہناتھا کہ انکا وہی موقف ہے جو پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کا ہے۔ اس موقع پر لیا قت بلوچ نے کہا کہ آرمی چیف کی بجائے سیاستدانوں کو خود معاملات حل کرنے چاہیے تھے‘ سیاسی بحران کو سیاسی افہام وتفہیم سے ہی حل کیا جانا چاہیے۔
پرویز رشید