• news

نیب راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مضاربہ سکینڈل میں ملوث مزید ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، میسرز گلوبل کنسرن کے ملزم اعجاز انور پر 350ملین روپے کے غبن کا الزام ہے جس نے ایک اور ملزم مطیع الرحمن سے ملی بھگت کر کے عام لوگوں کو رقم سے محروم کر دیا، ایک روز قبل ملزم اعجاز انور کو  احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے مزید پوچھ گچھ کیلئے14روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، ملزم کے وارنٹ گرفتاری ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری کئے گئے تھے، نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سکینڈل میں ملوث ملزم مطیع الرحمن پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا جو کہ اڈیالہ جیل میں ہے، نیب مضاربہ سکینڈل میں متاثرین کی رقم نکلوانے کیلئے پھرپور کوشش کر رہا ہے۔
مضاربہ سکینڈل

ای پیپر-دی نیشن