کوہاٹ : زمین کے تنازعہ پر میاں بیوی کو تین بچوں سمیت قتل کر دیا
کوہاٹ (آئی این پی)کوہاٹ میں مخالفین نے فائرنگ کرکے میاں بیوی اور بچوں سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا او ر فرار ہوگئے۔جمعہ کوپولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے علی زئی میں پیش آیا جہاں مخالفین نے زمین کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین میں میاں ، بیوی ، انکی دو بیٹیاں ، ایک بیٹا شامل تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔
کوہاٹ / قتل